بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔ بدھ کو ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں ری پولنگ ہو ئی جہاں نسا پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو میں بدھ کو علی الصبح نسا روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا تھا جس میں وڈیرہ رب نوازمحفوظ رہے جب کہ ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی