i پاکستان

کوٹلی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بل براہمناں میں صدرمعلم عزیز قمر کی ریٹائر منٹ کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا انعقادتازترین

December 19, 2024

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بل براہمناں میں صدرمعلم عزیز قمر کی ریٹائر منٹ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔جسکے مہمان خصوصی رزاق احمد ندیم سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تھے۔ دیگر مہمانان سید تخلیق الزماں بخاری ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میر پور ڈویژن، سید جمشید احمد بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی، راجہ اقبال سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چڑہوئی، راجہ عابد ایوب ڈسٹرکٹ کونسلر، چوہدری محمد اشرف سابق لارڈ میئر لوٹن بارکونسل یو کے، منصور سبحانی صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کوٹلی، پروفیسر معروف، مرزا شوکت، محمداشرف مظفرآباد، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد شاد، خالد رشید بڑالوی صدر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع کوٹلی، طاہر محمود نقاش سیکرٹری جنرل سکول ٹیچرز آرگنائزیشن تحصیل چڑھوئی،عتیق احمد صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی پنجن چڑھوئی، عماد سلیم صدر معلم مڈل سکول دہمال،ںرگیڈیر (ر)راجہ ہارون،راجہ افتحار حسین معروف بزنس مین اسلام اباد،راجہ حسن ،حافظ دانش،پرنسپل سردار افضال میرپور،چئیرمین ممتاز ،عبدالشکورقریشی،قائد رزاق،راجہ رضوان صدیقی تحصیل صدر دھیر کوٹ،شاہد محمود بجٹ آفیسر ڈی پی آئی آفس مظفرآباد،محمد حنیف پی آئی ٹی جناح ماڈل ہائی سکول مظفرآباد،چئیرمین سلیم انصاری،چیئرمین شہزاد انصاری،صحافی حضرات، ٹیچرز کمیونٹی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کیو شرکا تقریب نے ریٹائر ہونے والے صدر معلم عزیز قمر و اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سرکل چڑھوئی کی تدریسی و انتظامی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہاسید جمشید احمد بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی نے رزاق احمد ندیم سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی