i پاکستان

کوکنگ آئل کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمیتازترین

June 27, 2024

ملک میں کوکنگ آئل کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ اور بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 528209 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.68 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 456612 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں 1240770میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.08 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1293543 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارر یکارڈکی گئی تھی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی