i پاکستان

کوئٹہ،نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، سوئی سدرن گیس کمپنی کا مینیجر قتلتازترین

July 02, 2024

منوجان روڈ ہدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کے مینیجر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ایس ایس جی سی کے مینیجر منیر احمد لہڑی کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی