i پاکستان

کوئی بھی سازش عوام کے فیصلے کو بدل نہیں سکتی،ترجمان حکومت پنجابتازترین

December 27, 2022

ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ عوام میں اپنی عدم مقبولیت سے بخوبی واقف ہے، وہ جانتے ہیں انہیں عوامی عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ٹولہ اپنی مقبولیت جاننے کے بعد الیکشن سے بھاگ رہا ہے، عوام اس وقت مہنگائی اور ان کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ کوئی بھی سازش عوام کے فیصلے کو بدل نہیں سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی