امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس جمعہ کی صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔اندورنِ ملک کے لیے ٹرین سروس 4 روز بعد جمعہ سے بحال کی گئی ، محکمہ ریلویز نے ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس 4 روز کے لیے معطل کی تھی۔دھماکے کے بعد امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔یاد رہے کہ ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی