i پاکستان

کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس تاحال معطلتازترین

September 09, 2024

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تاحال معطل ہے۔ حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لیے ٹرین سروس ایک ہفتہ قبل شیلاباغ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل ہوئی۔ حکام کا بتانا ہے کہ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دوزان بولان میں ریلوے پل تباہ ہو نے سے معطل ہوئی، دوزان میں ریلوے پل 25 اگست کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق چمن ریلویٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بحالی میں مزید2 سے 3 روزلگ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی