کوئٹہ سے بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی تمام کوچز کو دن کے وقت سفر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت جاری کیں۔ سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر رات کو سفر سے گریز کیا جائے۔دوسری جانب، یونٹی چوک پر بچے کے لواحقین اور سیاسی جماعتوں کے اکابرین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا جس کے سبب اسکول، دفاتر اور کالجز جانے والے طلبا و طالبات متبادل راستے سے جانے میں پریشانی کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ہفتہ قبل کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بھی روکا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی