پولیس نے کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر قتل ہونے والے نوجوان کا مقدمہ درج کر لیا ، مقدمے میں سابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند اور ان کے دو بیٹوں سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں سابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند اور ان کے دو بیٹوں سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی