i پاکستان

کوئٹہ میں ایم پی اے کے بھتیجے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشددتازترین

June 28, 2024

کوئٹہ میں ایم پی اے لیاقت لہڑی کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس اہلکار کو سر عام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق ایم پی اے لیاقت لہڑی کا بھتیجا دانش مشتعل ہو گیا اور ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے تفتیش کے لیے سریاب تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2017 میں بھی کوئٹہ میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے ایک ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو سفاکی سے کچل کر شہید کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی