i پاکستان

کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج، ملاح نامزدتازترین

January 30, 2023

کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او ایم آر ایس قسمت خان کی مدعیت میں درج مقدمے میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران اور کشتی کے ملاح کو نامزد کیا گیا۔ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج مقدمے میں قتل بالسبب کے دفعات شامل کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز، تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹنے سے 10 طلبا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ مدسرے کے طلبا پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔ خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان نے واقع کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کوہاٹ انتظامیہ کو واقع کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی