i پاکستان

کوہاٹ، دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، ایک اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد گرفتارتازترین

February 18, 2025

کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔آر پی او کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آر پی او نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی