i پاکستان

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے پاس بلیاں پکڑنے کا اختیار نہیں، سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمعتازترین

January 21, 2025

گھروں میں مرغیاں اور بلیاں پالنے کے کیس میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سی بی سی کے پاس بلیاں پکڑنے کا اختیار نہیں ہے۔ خاتون کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سی بی سی کے وکیل نے اپنا جواب جمع کروا دیا، اس جواب میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے مذکورہ گھر کا کئی بار دورہ کیا، گھر میں مرغیاں پالنے یا چڑیا گھر کے شواہد نہیں ملے۔وکیل سی بی سی نے کہا کہ پڑوسیوں نے گھر میں 3 بلیوں کی نشاندہی کی تھی، تاہم سی بی سی کے پاس بلیاں پکڑنے کا اختیار نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے بلیوں کے خلاف کارروائی سے متعلق پولیس سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی