i پاکستان

کم عمر امیدوار کو نوکری دینے کی افواہ غلط، ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ،ترجمان بلوچستان حکومتتازترین

December 04, 2024

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان میں کم عمر امیدوار کو نوکری دینے سے متعلق خبریں غلط ہیں ، ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے امیدوار کی عمر کم ظاہر ہوئی ۔جاری بیان میں شاہد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع اوستہ محمد میں کم عمر امیدوار سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کی تحقیق کی گئی ۔محمد جمیل نے جونیئر ڈرائنگ ماسٹر کے لئے میرٹ کوالیفائی کیا ، امیدوار کی تاریخ پیدائش بیس ستمبر انیس سو ننانوے ہے ۔ ضلعی سطح پر مرتب کاغذات میں ٹائپنگ کی غلطی کے باعث دو ہزار نو لکھا گیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے ۔ ثبوت کے طور پر تمام دستاویزات پبلک کردی گئی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی