قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ عملے سمیت محفوظ رہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈی سی کے اسکواڈ کی گاڑی پر تین گولیاں لگیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حملے میں ڈی سی شیرانی ثنا ماہ جبین اور عملہ محفوظ رہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈی سی کے اسکواڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی