i پاکستان

کیس اڈیالہ جیل میں میجر، کرنل کی مداخلت کے خلاف ہے، شعیب شاہین ایڈووکیٹتازترین

August 07, 2024

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان کی بغیر مداخلت وکلا سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ اڈیالہ جیل میں میجر ،کرنل کی مداخلت کے خلاف کیس ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی بغیر مداخلت وکلا سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ یہ اڈیالہ جیل میں میجر ،کرنل کی مداخلت کے خلاف کیس ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تو کیا وزارتِ دفاع کی رپورٹ آ گئی ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع نے بانی پی ٹی آئی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ وزارتِ دفاع کے خط کی کاپی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنائی گئی، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی ایسی چیز نہیں ہے تو وزارتِ دفاع کا جواب عدالت کو دکھا دیں۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ آپ کے خط کے جواب میں انہوں نے خط لکھ کر ہی بتایا ہو گا نا؟ اگر کوئی حساس چیز نہیں ہے تو اس خط کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میجر اور کرنل کی مبینہ مداخلت روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس پر سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی