i پاکستان

کینٹن میلہ، پاکستان کی چین کو برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی، سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹتازترین

November 02, 2024

بورڈ آف انویسٹمنٹ(بی او آئی ) کے سیکرٹری رحیم حیات قریشی نے کہا ہے کہ کینٹن میلے سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ پاکستان چین میں پاکستانی سفارتخانے اور چین میں قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے چین میں بی ٹو بی روڈ شوز کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لیے رابطوں کو آسان بنایا جا سکے جیسا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ماہی گیری پر توجہ مرکوز کرنے والا افتتاحی بی 2 بی روڈ شو چنگ ڈا میں کامیابی سے منعقد کیا گیا، اور چمڑے اور جوتوں پر اگلا روڈ شو 5 نومبر، 2024 کو گوانگچو میں شیڈول ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ رحیم حیات قریشی نے کینٹن میلے کا دورہ کیا جہاں منتظمین کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کو کینٹن میلے کا جائزہ اور تاریخ فراہم کی گئی ، جسے دنیا کے معروف تجارتی میلوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان کو ٹیکسٹائل سمیت پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مشترکہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے معروف ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی فرموں کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ٹیکسٹائل پر روڈ شو میں شرکت کریں۔ انہوں نے ہر پاکستانی بوتھ کا مختصر دورہ ب کیا اور نمائش کنندگان سے تقریب کے بارے میں رائے حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی