i پاکستان

قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خطتازترین

July 10, 2024

جیل میں قید ملزمان کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے لیے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو خط ارسال کردیا گیا۔ خط جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا۔ خط کے متن میں صدر مملکت صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ خط کے میں کہا گیا ہے کہ جیل میں قیدیوں پر ذہنی دبا اور تشدد کو روکا جائے۔ ملزمان کو بہتر کھانا اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم اور صدر مملکت جیل قوانین پر عمل کروائیں۔ قوانین پر علم درآمد نہ ہوا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی