i پاکستان

کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار144تازترین

March 11, 2023

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرر دے دیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔ عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی