i پاکستان

خصوصی مذاکراتی کمیٹی کیلئے چیئرمین سینیٹ نے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیےتازترین

April 27, 2023

چیئرمین سینیٹ نے مذاکرات پرخصوصی کمیٹی کے تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے چار چار نام مانگ لئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی ارکان کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھے ہیں ، خط میں صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دس رکنی کمیٹی قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈرکی مشترکہ کنوینئرشپ میں کام کرے گی ، حکومت اور اپوزیشن 2 روز میں اپنے اپنے نام بھجوا دیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ عام انتخابات اورسیاسی و معاشی بحران پر سیاسی مذاکرات کا آغازکیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ ہی سیاسی مسائل کیحل کا حق رکھتی ہے اور واحد فورم ہے،سینیٹ سیکرٹریٹ خصوصی کمیٹی کواس کے کاموں میں سہولیات فراہم کریگا، موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال بالخصوص سیاسی قوتوں کے درمیان انتشار کو ظاہر کرتی ہے آئیے ہم سب مل کر پاکستان کیلئے متحد ہوجائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی