i پاکستان

خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے، مریم اورنگزیبتازترین

October 30, 2024

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے، میں نے خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئیمریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے مارچ سے ہی اسموگ سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے تھے، تمام سیکٹرز کو اسموگ کی روک تھام سے متعلق روڈ میپ دیا گیا، اس سے پہلے حکومتی سطح پر اسموگ سے متعلق اتنا کام ہی نہیں ہوا تھا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسموگ کی روک تھام طویل عمل ہے، وزیرِ اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ لاہور میں تمام گاڑیاں الیکٹرک میں تبدیل کریں،لاہور میں 200 سے 250 الیکٹرک بسیں چلنی چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی