i پاکستان

خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس(آج) اسلام آباد میں ہوگیتازترین

January 10, 2025

خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز (آج) ہفتہ سے اسلام آباد میں ہوگا۔2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزرا شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی کامیابیوں کو شئیر کرنا، معلومات کا تبادلہ اور تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے قابل عمل اقدامات پر بات کرنا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی