مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، ایک اور شوشہ چھوڑا، بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہمیشہ شریف خاندان باہر گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل نہ کاٹتے، خواجہ آصف اور شریف خاندان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے عظیم لیڈر کو اپنے لیڈر کے برابر لانا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم ہر بربریت کا جواں مردی سے مقابلہ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے شریف خاندان کی طرح باہر محلات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا دنیا میں صرف نام اور عزت جو شریف خاندان کا نہیں ہے، خواجہ آصف بے بنیاد بیانات کے ذریعے گمراہی پھیلانے سے گریز کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی