پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما منظور وسان نے آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کی پیشگوئی کردی۔خوابوں کے بادشاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اگر جیل سے باہر نکلے گا بھی تو مشکلات کا شکار ہی رہے گا، انکے بیانات بھی اسلام آباد میں اچانک آنے والی بارش کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے آئندہ آنے والے دن سیاستدانوں کیلئے بھی اچھے نظر نہیں آرہے۔منظور وسان نے کہا کہ سیاستدانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ایسے حالات پیدا کیے جائیں گے تو پارلیمینٹ کی کیا حیثیت رہ جائیگی۔ پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ ڈاکوئوں جیسا سلوک جس نے بھی کروایا ہے وہ غلط ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی