ہنی ٹریپ کیس میں خلیل الرحمان قمر نے اپنے سامان کی سپرداری کیلئے درخواست دائرکردی ۔لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔خلیل الرحمان قمرنے اپنے سامان کی سپرداری کیلئے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا کہ میری رقم اورگاڑی کی رجسٹریشن بک سپرداری پر دی جائے،پولیس نے ملزمان سے2 لاکھ40ہزاراورمیری گاڑی کی رجسٹریشن بک برآمدکی،ملزمان نیمیرے اے ٹی ایم سے رقم نکالی تھی،مال مقدمہ مجھے سپرداری پردیا جائیگاڑی کی رجسٹریشن بک کی ضرورت ہے، بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت کیجج ارشد جاوید نے پراسکیوشن کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے پراسکیوشن سے28ستمبرکیلئے جواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی