خیموں اور ترپالوں کی ملکی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 15.9فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 3.57ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2023 کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی برآمدات کا مالیت 3.08 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران خیموں اور ترپالوں کی کی قومی برآمدات میں 0.49 ارب روپے یعنی 15.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی