i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری وکلا کی ہڑتال 6 روز بعد مشروط طور پر ختمتازترین

September 24, 2024

خیبرپختونخوا میں سرکاری وکلا نے 6 روز سے جاری ہڑتال مشروط طور پر ختم کردی۔ وکلا کی پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن گزشتہ 5 دنوں سے مطالبات کے حق میں احتجاج پر تھی۔ ایسوسی ایشن کے صدر سنگین خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پائے ہیں۔ مطالبات پورے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پراسکیوشن الگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام، تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات کے لیے سرکاری وکلا ہڑتال پر تھے۔ وکلا نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے باعث عدالتوں میں آنے والے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی