i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلی کو منتقلتازترین

February 10, 2025

خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلی کو منتقل کردی گئی۔خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلی کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلہ میں گورنرسیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلی سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے حوالے کئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی