خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم نے سابق نگران دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی تفصیل طلب کر لی۔خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے مطابق محکمے نے تمام ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے ڈیٹا طلب کر لیا، تصدیق شدہ اور صحیح ڈیٹا آج ہر صورت فراہم کیا جائے، ایک خاص فارمیٹ دیا گیا ہے اسی کے مطابق ڈیٹا فراہم کیا جائے۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے خط لکھا ہے کہ نگران دور میں کتنی بھرتیاں ہوئیں؟ بھرتی ملازمین کا تفصیل کے ساتھ ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی