خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر ایک ہزار سے زائد غیرقانونی بھٹہ خشت کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالے سے صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا رجسٹریشن آف بریک کیلنز بل 2024 کی منظوری دے دی۔دستاویز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 50 غیر رجسٹرڈ بھٹہ خشت ہیں، غیر رجسٹرڈ بھٹہ خشت ماحولیاتی مسائل کے ساتھ زرعی اراضی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔جاری دستاویز کے مطابق بھٹہ خشت کی رجسٹریشن، قیام اور چلانے کا طریقہ کار بنایا جائے گا، بل میں خلاف ورزیوں پر سخت سے سخت سزاں کا تعین کیا جائے گا، بھٹہ خشت کے تمام معاملات محکمہ انڈسٹری کی ذمہ داری ہوگی۔دستاویز میں کہا گیا کہ بل کے تحت بھٹہ خشت کو آبادی سے دور غیر زرعی اراضی پر قائم کیا جائے گا، بل جلد صوبائی اسمبلی سے بھی پاس کرایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی