خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبہ مکمل ہونے سے قبل بند ہوگیا۔ فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث71کروڑ سے زائد پودے ضائع ہونے کا خدشہ ہے، منصوبے پر خرچ کئے گئے 14ارب روپے بھی ڈوبنے کاخطرہ ہے۔دستاویزکے مطابق صوبائی حکومت کے ذمہ واجب الاداایک ارب 20کروڑ روپے جاری نہ ہوسکے،جولائی 2019میں شروع ہونے والے منصوبے کے تحت ایک ارب پودے لگائے جانے تھے،منصوبہ جون 2025میں مکمل ہونا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی