خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوئے ہیں جبکہ 11گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں ایک مرد، ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام اور چترال لوئر میں پیش آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی