خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری سے متعلق نظم وضبط کے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے بڑی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق سرکاری خرچے پر ورکشاپس،سیمینارز اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پاپندی ہوگی، محکمہ خزانہ کی جانب سے مالیاتی نظم ضبط سے متعلق محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ مالیاتی نظم وضبط کی منظوری خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے دی گئی،محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق ایمبولینس، فائرٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اورمشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی۔مراسلے کے مطابق آسامیوں کی تخلیق کے لئے وزیراعلی خیبرپختونخواپابندی میں نرمی کر سکتے ہیں جبکہ پراجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی جائے گی۔محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، مراسلے کے مطابق کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا۔ اس طرح خیبرپختونخوا نے کفایت شعاری سے متعلق مالیاتی نظم وضبط کی منظوری دیتے ہوئے بڑی پابندیاں لگا دی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی