خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری محکمہ جات سے نگراں دور میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔سرکاری محکموںکو آئندہ 3 روز میں بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے جبکہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ ڈیٹا بھیجنے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے کے متن کے مطابق تمام موصول ہونے والے ڈیٹا کو محکمہ خزانہ سے بھی تصدیق کرایا جائے گا۔ صوبائی وزرا پر مشتمل باضابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور صوبائی وزرا کی کمیٹی کے پہلے 4 نومبر کے اجلاس میں نامکمل اور غلط ریکارڈ بعض ڈیپارٹمنٹس سے بھیجا گیا ہے۔تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک بھرتیوں کا ڈیٹا ارسال کریں، خصوصی فارمیٹ پر مشتمل پرفارمے میں بھرتیوں کے مکمل کوائف نام، کیٹیگری، پوسٹ، اسکیل و دیگر تفصیلات بھیجی جائیں۔واضح رہے کہ صوبے میں نگراں حکومت میں 6 ہزار کے لگ بھگ بھرتیاں کی گئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی