i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہتازترین

February 24, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ زراعت کا کہناہے کہ پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں مفت بیج دیئے جائیں گے ۔محکمہ زراعت کے مطابق پہلے مرحلے میں سوات، دیر، نوشہرہ، ڈی آئی خان، مردان، چارسدہ اور پشاور کے کسانوں کو مفت بیج دیے جائیں گے، کسانوں کو بیج اضلاع کے درجہ حرارت اور ماحول کو دیکھتے ہوئے دیے جائیں گے۔محکمہ زراعت کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 4 لاکھ 53 ہزار کسانوں کو مفت بیج دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی