خیبرپختونخوا حکومت نے جامعات میں دوبارہ وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیل کیمطابق صوبے کی 25 جامعات وائس چانسلر سے محروم ہیں،مستقل وائس چانسلرنہ ہونے سے جامعات مالی وانتظامی مشکلات سے دوچارہیں۔کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں وائس چانسلرزکی تعیناتی کیلئے دوبارہ عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سرچ کمیٹی تشکیل دینا،اشتہار،انٹرویو اورسلیکشن میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے کیخلاف پہلے سے نامزد وائس چانسلرزکا عدالت جانے کا امکان ہے، حکومت اپنی مرضی کا وائس چانسلر تعینات کرنا چاہتی ہے،اس لئے پہلے سے مکمل ہونے والے عمل کو منسوخ کیا۔صوبائی وزیرتعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وائس چانسلرزکی تعیناتی میں شفافیت لانے کیلیے سارا عمل دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی