i پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست دائرتازترین

April 11, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پشاورہائیکورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنرخیبرپختونخوا نے انتخابات کے لئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے، گورنر حاجی غلام علی نے 28 مئی کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن نے نوٹیفائی نہیں کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے، گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیرقانونی وغیرآئینی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 90 دن میں اگر انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا کو فوری الیکشن کے لئے تاریخ دینے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی وصوبائی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی