i پاکستان

خیبرپختونخوا ہاس دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے،عظمی بخاریتازترین

September 10, 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاس اس وقت دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دھمکیاں دیتے ہیں، انہوں نے دہشت گردوں والی زبان استعمال کی، ریاست کے خلاف ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا بھی ہمارا صوبہ ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، خیبرپختونخوا ہاس کو چلانے والوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی