i پاکستان

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 نئے کیس رپورٹتازترین

August 29, 2024

صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختو خوا کے مطابق اسپتال میں ڈینگی کا ایک مریض زیرِ علاج ہے۔محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 108 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 101 افراد صحت یاب ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی