خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کی صحت سہولیات میں اضافے کے لئے صحت کارڈ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے 18ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔ جاری دستاویزات کے مطابق صحت کی سہولیات خیبرپختونخواہ کے 118ہسپتالوں میں دی جارہی تھیں جس میں آٹھ ارب روپے پرائیویٹ ہسپتالوں اور دس ارب روپے سرکاری ہسپتالوں میں خرچ ہوئے تھے۔ حکومت نے 9ارب روپے انشورنس کمپنی کو ادا کردیئے ہیں جبکہ بقایا 9ارب روپے بھی جلد ادا کردیئے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مزید رقم بھی صحت کارڈ میں بڑھائی جائے گی اور موجودہ 118ہسپتالوں سے بڑھا کر تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی