i پاکستان

خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشافتازترین

January 29, 2025

خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سال 2021-22 آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری ڈیلی ویجرز کو 15 کروڑ سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف کیڈرز کی غیر ضروری بھرتیوں پر بھی خزانے کو 4 کروڑ کا نقصان ہوا، پراونشل ڈائریکٹرز کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔ سیکیورٹی آلات اور اسپیشل الانسز کی مد میں کمپنی کو 2 کروڑ 30 لاکھ کا نقصان ہوا۔چیف انٹرل آڈیٹر، منیجر کارپوریٹ فنانس کی تعیناتیوں میں بھی بے ضابطگیاں ہوئیں، دونوں تعیناتیوں سے خزانے کو 3 کروڑ 88 لاکھ روپے نقصان ہوا، رپورٹ پر مشیر خزانہ کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی