i پاکستان

خاور مانیکا کیساتھ بدتمیزی کرنے والے وکلا کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے'عابد شیر علیتازترین

May 30, 2024

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ خاور مانیکا کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں، بدتمیزی کرنے والے وکلا کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔ایک انٹرویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے لندن اور سعودی عرب میں بھی بدتمیزی کی تھی، تحریک انصاف ایک بکھرا ہوا موب ہے، یہ نکاح کا معاملہ ہے اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کروں گا۔عابد شیرعلی نے کہا کہ وکلا کے سوالوں کے جواب عدالت میں دینے پڑتے ہیں، لندن میں نوازشریف فیملی کے ساتھ بدتمیزی کرتے تھے، یہ لوگ اب کیوں روتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کو میسج دیتا ہوں وہ دن یاد کریں جب بیگم کلثوم کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی