i پاکستان

خانیوال، قتل کے 2 مقدمات، 1 میں سزائے موت، دوسرے میں چاروں ملزمان بریتازترین

October 17, 2024

خانیوال میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تھانہ مخدوم پور کے مقدمے میں ملزم عمر نے لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔علاوہ ازیں تھانہ سٹی میں قتل کے دوسرے مقدمے میں بھائی اور بھانجوں نے خاتون کو قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چاروں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی