i پاکستان

کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کر کے توڑنے کی شکایت کرتے ہیں،گورنر پنجابتازترین

February 24, 2023

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کر کے توڑنے کی شکایت کرتے ہیں، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے، اس لیے وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے، گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ ہر سال نئے بچے سکولوں میں داخل ہوتے ہیں لیکن سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں پھر بھی کمی نہیں آ رہی، 2013میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی