پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا ، 440 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی