i پاکستان

کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج،پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست ضمانت منظورتازترین

November 23, 2022

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماوں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی