i پاکستان

کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنمائوں کو سیلاب سے درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا، وزیراعظمتازترین

November 08, 2022

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عالمی رہنماں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی