i پاکستان

قانون بننے سے اسلام آباد کے ریڈ زون کا تحفظ ممکن ہوگا، جاوید لطیفتازترین

September 05, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قانون بننے سے اسلام آباد کے ریڈ زون کا تحفظ ہو سکے گا۔ پہلے لوگ احتجاج کرتے تھے لیکن اسلام آباد کے ریڈ زون نہیں جاتے تھے، پی ٹی آئی کے دھرنے کے بعد ریڈ زون میں جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومتیں بنتی ہیں یا لائی جاتی ہے، حکومتوں کا کام یہ نہیں کہ آئے روزریڈ زون کی حفاظت کریں، قانون بننے سے ریڈ زون کا تحفظ ہوسکے گا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کیلئے قانون سازی ہو جائے تو قانون سب کیلیے برابرہوگا، میری اپیل ہے کہ اسلام آباد کوکم ازکم احتجاج،دھرنوں کیلیے معاف کردیں۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ موجودہ حکومت کواب بھی تحریک انصاف سے خوف ہے، ان کے پاپولر ہونے سے نہیں ان کی نیت سے خوف ہے، پاکستان میں بغاوت کرنے والوں کو تاحال سزا نہیں ہوسکی۔ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے سہولت کاری ختم نہیں ہوئی، ادارے نے ان کی سہولت کاری پکڑی، فیض حمید کوصرف نجی سوسائٹی کے معاملات میں نہیں پکڑا گیا، باقی ابھی حاضرسروس اورریٹائرڈ لوگ سہولت کاری کرنیوالے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنوں چھائونی میں حملہ کرنیوالیک کو دہشت گرد اورمیانوالی میں حملہ کرنیوالے کو بیگناہ کیسے قراردیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی