چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے ، نمبرزپورے ہونگے تو ہی بل پاس ہوگا۔ ہفتہ کوسید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل پاس ہورہا ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بل میں ریفارمز کی بات ہے، جب میں وزیراعظم تھا تو اعلان کیا کہ اس ملک کو ایک پارٹی نہیں چلا سکتی، ملکر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا میں بہت احترام کرتا ہوں، جنہوں نے ہم پر کیس بنایا آج ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں، میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں۔ یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے افغانستان سے مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق پالیسی وفاق کا دائرہ اختیار ہے، علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے متعلق بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی