i پاکستان

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عہدہ سنبھالتے ہی بلز کی توثیق شروع کر دیتازترین

June 26, 2023

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عہدہ سنبھالتے ہی بلزکی توثیق شروع کر دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیر کو ایوان صدر پہنچے اور انہوں نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لیں ۔صادق سنجرانی نے پہلے ہی دن فنانس بل دو ہزار تئیس چوبیس پر دستخط کر دیئے ۔ قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ ایک روز پہلے ہی پاس کیا تھا ۔ قائم مقام صدر کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر بھی دستخط جلد متوقع ہیں۔ دستخط ہوتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ اس سے میاں نوازشریف اور جہانگیر خان ترین کی اسمبلی میں واپسی کا راستہ کلیئر ہو جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی